Use the mushroom helps prevent weight gain

Use the mushroom helps prevent weight gain
Ganudrma lusydm a mushroom traditionally used for long life and good health are
Ganudrma lusydm a mushroom traditionally used for long life and good health are

بیجنگ: مشرومز جسے حرف عام میں کھمبی بھی کہا جاتا ہے کو عام طور پر مختلف سوپ اور بالخصوص پیزا میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم جدید تحقیق کے مطابق چین میں پائی جانے والی خاص قسم کی کھمبی سے وزن میں اضافہ روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
نیچرکمیونی کیشن نامی طبی رسالے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق تائیوان کی چینگ گنگ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ  چینی ادویات میں صدیوں سے گانوڈرما لوسیڈم نامی کھمبی استعمال کی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی ادویات میں اس کا استعمال روایتی طور پر طویل عمر اور اچھی صحت برقرار رکھنے کے لیے  کیا جاتا ہے تاہم یہ کھمبی معدے میں موجود بیکٹیریا کو تبدیل بھی کرتی ہے جس سے وزن میں کمی کی جاسکتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ گانوڈرما لوسیڈم کو فربہ یا موٹاپے کا شکار لوگوں میں پری بایوٹکس کے طور پر وزن میں کمی اور ذیابطیس کی ٹائپ ٹو میں انسولین کی مدافعت بڑھانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گو کہ اس کھمبی کو انسانوں میں موٹاپے میں کمی کے لیے استعمال سے قبل مزید تجربات کی ضرورت ہےتاہم یہ یقینی طور پر ہماری خوراک سے توانائی نکالنے کے عمل میں شامل ہوتا ہے۔

No comments: