Des exotic food
رمضان المبارک میں مختلف قسم کے کھانے بنائیے اور افطار کی رونقیں بڑھاتے جائیے۔ |
پسندے کباب پراٹھا
اجزا:
بیف پسندے (آدھا کلو)، دہی (ایک پاؤ)، گرم مسالا پاؤڈر (آدھا چائے کا
چمچا)، تلی ہوئی پیاز (دو کھانے کے چمچے) پیس لیں، ادرک اور لہسن کا آمیزہ
(ایک چائے کا چمچا)، کچا پپیتا (ایک چائے کا چمچا)، لال مرچ پاؤڈر (ایک
چائے کا چمچا)، ہری مرچ (چار عدد)، ہرا دھنیا (آدھی پیالی)، تیل (حسب
ضرورت)، نمک (حسب ذائقہ)
ترکیب:
دہی کو پھینٹ کر اس میں تیل، ہری مرچ اور ہرے دھنیا کے تمام مسالے شامل
کر کے چار سے چھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد تیل گرم کر کے
پسندے مسالوں سمیت ڈال کر ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور
پسندے گل جائیں، تو اچھی طرح بھون لیں۔ اس کا مسالا خشک رکھیں، پھر ہرا
دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ اس کے بعد پراٹھے بنا کر تھوڑا
پسندوں کا مسالا رکھیں اور رول کر دیں۔ اس کے بعد ہری چٹنی اور رائتے کے
ساتھ پیش کریں۔
ڈبل روٹی کے بڑے
اجزا:
ڈبل روٹی کے توس (چار عدد)، دہی (آدھا کلو)، چاٹ مسالا (حسب ذائقہ)، شکر (چار کھانے کے چمچے یا حسب ذائقہ)، گھی (تلنے کے لیے)
ترکیب:
ڈبل روٹی کے ایک توس کے چار، چار ٹکڑے کر لیں۔ اس کے بعد اسے ہلکے ہلکے
گھی میں فرائی کر کے ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔ دہی میں شکر ڈال کر اچھی طرح
پھینٹ لیں۔ پیش کرنے سے دس منٹ پہلے ٹرے نما برتن میں ڈبل روٹی کے تلے ہوئے
ٹکڑے بچھائیں۔ اس کے بعد اوپر سے دہی ڈالیں اور اوپر سے چاٹ مسالا چھڑک کر
میٹھی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
گھونسلہ کباب
اجزا:
گوشت کی بوٹیاں (آدھا کلو)، ابلے ہوئے آلو (ایک پاؤ)، لال مرچ پاؤڈر
(ایک چائے کا چمچا)، نمک (حسب ذائقہ)، ادرک لہسن کا آمیزہ (آدھا چائے کا
چمچا)، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور پودینہ (حسب ضرورت)، کُٹی ہوئی کالی مرچ (دو
چٹکی)، انڈہ (ایک عدد)، باریک سویاں (ایک پیالی) باریک کاٹ لیں، تیل (تلنے
کے لیے)
ترکیب:
گوشت کو ادرک لہسن اور تھوڑا نمک ڈال کر ابال لیں۔ گلنے پر پانی خشک کر
لیں، پھر ٹھنڈا کر کے پیس لیں، پھر آلو بھی پیس کے اس میں گوشت، کالی مرچ،
لال مرچ، باریک کُٹا ہوا ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ اچھی طرح ملا لیں،
پھر اسے من چاہی شکل کے کباب بنالیں، پھر ان کو انڈے میں بھگو کر سویوں میں
رول کر لیں۔ اور پندرہ منٹ فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد نیم گرم تیل میں
گولڈن براؤن ہونے تک تل لیں اور گرما گرم پیش کریں۔