50 thousand tons of rice imported from the Philippines to Pakistan

50 thousand tons of rice imported from the Philippines to Pakistan

فلپائن کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول درآمد کرنے کا فیصلہ

50 thousand tons of rice imported from the Philippines to Pakistan

فلپائن کے لیے چاول درآمد کرنے کے مجاز حکومتی ادارے این ایف اے نے اس سال مختلف ممالک کے لیے مخصوص کوٹے کے مطابق چاول درآمد کرنے کے لیے فلپائن کے پرائیویٹ سیکٹر سے درخواستیں طلب کر لی ہیں جس میں پاکستان کے لیے مخصوص 50 ہزار میٹرک ٹن کا کوٹہ بھی شامل ہے۔

نیشنل فوڈ اتھارٹی نے رواں سال کے لیے تقریباً 8لاکھ 5 ہزار200 میٹرک ٹن چاول کی درآمد کے لیے درخواستیں مانگ لی ہیں جو مقامی پرائیویٹ سیکٹر 30 نومبر 2015 تک درآمد کرسکے گا۔ فلپائن نے مختلف ممالک کے لیے مخصوص کوٹے کے مطابق چاول درآمد کرنے کے لیے منظوری دی ہے جس میں تھائی لینڈ سے 2لاکھ93ہزار100 میٹرک ٹن، ویتنام سے2لاکھ 93ہزار100میٹرک ٹن، چین سے50 ہزار میٹرک ٹن، بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن اور پاکستان سے50 ہزار میٹرک ٹن چاول شامل ہے، اس پروگرام کے تحت مقامی امپورٹرز مخصوص فیس کی ادائیگی کے بعد 35 فیصد ٹیرف کے ساتھ اچھی کوالٹی کا 25 فیصد سے کم بروکن چاول درآمد کرسکیں گے۔

یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ فلپائن نے چاول کی درآمد کے لیے پاکستان سے 50 ہزار میٹرک ٹن کا کوٹہ کھول دیا ہے جو فلپائن میں پاکستان کے سفیر صفدر حیات اور ان کی ٹیم کی مسلسل انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے، اس کے علاوہ اپریل کے مہینے میں رائس ایکسپورٹرز کے تجارتی وفد نے چیئرمین رفیق سلیمان کی سربراہی میں فلپائن کا دورہ کیا تھا اور صفدر حیات کی کوششوں سے مختلف اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی تھیں اور ایک طویل عرصے کے بعد فلپائن جو چاول کی ایک بڑی مقدار در آمد کرتا ہے سے پاکستان کے لیے 50 ہزار میٹرک ٹن کوٹہ منظور کرانے میں کامیاب رہے تھے۔ واضح رہے کہ اس پروگرام کے مطابق فلپائن کا پرائیویٹ سیکٹر 30 نومبر 2015 تک چاول منگواسکتا ہے اور مختلف ممالک میں چاول فراہم کرنے والے برآمدکنندگان سے معاملات طے کرسکے گا۔