Mince dish Chicken Dumplings
Mince dish Chicken Dumplings |
اس دفعہ رمضان المبارک میں افطار میں پکوڑے ذرا مختلف انداز میں
بنائیں اوررمضان پکوان میں ہم بتارہے ہیں آپ کو چکن قیمہ پکوڑا بنانے کی
ترکیب۔
اجزا:
باریک کٹی چکن 250 گرام،پھینٹے ہوئے انڈے 2 عدد،بیسن 4کھانے کے چمچے،پسی
لال مرچ ایک چائے کا چمچہ،کٹی ہر مرچ 2 عدد،ہلدی ایک چوتھائی چائے کا
چمچ،بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،کٹا ہرا دھنیا حسب
ضرورت، چاٹ مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ اور باریک کٹی ہری پیاز آدھا کپ۔
ترکیب:
اب ان اجزا جس میں بیسن ،بیکنگ پاؤڈرپسی لال مرچ اور ہلدی،نمک، کپ
پانی،باریک کٹی چکن،کٹی ہری مرچ اور کٹا ہرادھنیا ڈال کر ایک پیالے میں مکس
کرکے 30 منٹ کے لئے رکھ دیں، اب پین میں تیل گرم کرکے اس کو پکوڑے کی
شکل میں خستہ اور گولڈن ہونے تک فرائی کرلیں، لیجئے تیار ہیں مزیدا ر چکن
قیمہ پکوڑے اوربڑھائیں رونق اپنے افطار دسترخوان کی۔