weight loss fruits tuksk

weight loss fruits tuksk

خشک میوے چہرے اور جمسانی خوبصورتی کے لئے بھی معاون ثابت ہوتے ہیں
weight loss fruits tuksk
واشنگٹن: اگر آپ اپنے وزن میں کمی  کے ساتھ خوبصورت اور اسمارٹ نظر آنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے طرح طرح کے جتن اور مہنگے علاج کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ اپنی روز مرہ خوراک میں خشک میوہ جات کے استعمال سے بھی وزن کو کنٹرول کر سکتے ہیں ۔
ایک تحقیق کے مطابق خشک میووں کے ذریعے نہ  صرف خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ یہ وزن کو کنٹرول کرنے کا آسان  طریقہ ہے۔ بادام،کاجو،پستہ، اخروٹ اور چلغوزے دماغی صحت کے لئے بہترین ہونے کے ساتھ چہرے اور جسمانی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی معاون ثابت ہوتے ہیں، یہ میوے معدنیات اور حیاتین سے بھرپور ہوتے ہیں اور جسم کو درکار غذائیت پوری کرنے اور تازہ خون بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں، خشک میوہ جات میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو نہ صرف مطلوبہ جسمانی غذائیت کو پورا کرتے ہیں بلکہ ان سے وزن بھی قابو میں رہتا ہے،ان میں موجود منرلز کی موجودگی سے انسان کو کاربوہائیڈریٹ کی طلب کم ہوتی ہے اور یوں وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔
ایسے افراد جو اپنی روز مرہ کی خوراک میں خشک میوہ جات کا استعمال کرتے ہیں وہ دیگر افراد کے مقابلے میں موٹاپے کا کم شکار ہوتے ہیں اور وزن کی زیادتی کے سبب پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں، امریکا کی لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق خشک میووں میں پائے جانے والے اجزا بھوک لگنے کے نظام کو بہتر بناکر اسے اعتدال میں رکھتے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک تہائی  کپ کی مقدار میں خشک میوے کھانے سے وہ تمام ضروری وٹامنز اور منرلز حاصل ہوجاتے ہیں جو کہ ایک دن کی توانائی فراہم کرنے کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔

Tutazh made from fruits and vegetables to stay fit 'Smoothie' use

Tutazh made from fruits and vegetables to stay fit 'Smoothie' use
سمودی بنانے کا طریقہ
Tutazh made from fruits and vegetables to stay fit 'Smoothie' use

برلن: مختلف ڈرنکس کے شوقین افراد طرح طرح کی ڈرنکس سے مزہ لیتے ہیں لیکن وہ افراد جو موٹاپے کا شکار ہیں خاص طور پر نوجوان انرجی ڈرنکس کے مقابلے’سمودی‘ جیسی ہیلتھ ڈرنک استعمال کرکے اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی لاسکتے ہیں۔ 
سمودی بنانے کا طریقہ
سمودی بنانا انتہائی آسان ہے اپنے من پسند پھل اورسبزیاں اچھی طرح بلینڈ کریں اورپسند ذائقے کے مطابق آپ اس میں دھنیا، پودينا، ادرک یا پھر شہد بھی شامل کر کے اسے مزید صحت بخش بنا سکتے ہیں جسے آپ 2 دن تک فرج میں بھی رکھ سکتے ہیں۔
مناسب غذا
سمودی میں پروٹین اورکئی طرح کے وٹامن دیگر اہم غذائی عناصر ہوتے ہیں، جس سے آپ کا پیٹ بھی بھرجاتا ہے۔ یہ وزن میں کمی کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے،تازہ پھلوں اورسبزیوں سے بنا یہ ڈرنک آپ کو مکمل غذا فراہم کر سکتا ہے۔
مناسب غذا
مناسب غذا

رنگ برنگے سمودی ڈرنک
مارکیٹ میں بھی کئی طرح کے سمودی مشروب دستیاب ہیں جوآپ گھرپرخود بھی بنا سکتے ہیں تو اپنے ذائقے کے مطابق آپ انہیں خرید بھی سکتے ہیں دوسری ڈرنکس کے مقابلے میں گھر یا دفترمیں دوپہرکے کھانے کی جگہ سمودی ڈرنک ایک اچھا متبادل ہے اورفائدے مند ہے۔
رنگ برنگے سمودی ڈرنک
رنگ برنگے سمودی ڈرنک

گرین سمودی
سمودی میں سبزیاں جیسے کہ كھيرا، پودینہ، گوبھی اورپالک وغیرہ بھی ڈالی جاتی ہیں جبکہ سیب اور کیلے جیسے پھل بھی ملائے جا سکتے ہیں۔ خاص طورپرورزش سے پہلے اسے پینا کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔
گرین سمودی
گرین سمودی




فوائد
پھلوں اورسبزیوں سے بنے مشروب سمودی میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو ہمارے خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں ان کی وجہ سے جسم میں موجود زہریلے مادے نکل جاتے ہیں اورپیٹ بھی صاف ہوتا ہے جس کا نتیجہ جلد میں نکھار اوروزن میں کمی کی صورت میں نکلتا ہے جبکہ بیماریوں کے خلاف جسمانی مدافعت بھی بڑھتی ہے۔
فوائد
فوائد

Quick rest easy domestic prescription diseases

Quick rest easy domestic prescription diseases
مختلف بیماریوں میں فوری آرام دینے والےآسان گھریلو نسخے
Quick rest easy domestic prescription diseases
گھریلو نسخے نہ صرف کئی بیماریوں میں فوری آرام دیتے ہیں بلکہ پرانی بیماریوں کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکتے ہیں اسی لیے چند ایسے گھریلو نسخوں کے ذریعے آپ کئی بیماریوں سے فوری طور پر نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
شدید سر درد میں:  جب آپ سرمیں شدید درد محسوس کریں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ایک سیب کو چھیل کر اسے اچھی طرح چوپ کرلیں اوراس کچھ نمک ڈال کر کھالیں اس نسخے کو اگر صبح نہارمنہ استعمال کیا جائے تو بہتر نتائج ملتے ہیں۔
گلے کی خرابی: تلسی کے 3 عدد پتوں کو پانی میں ابال لیں اور کچھ دیر کے لیے ہلکی آنچ پر پکنے دیں اس جوس سے غرارے کریں آپ کو گلے کی تکلیف میں فوری آرام ملے گا۔
پیٹ میں گیس کا علاج: چوتھائی چمچہ کھانے کا سوڈا کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر پی لیں آپ جلد ہی آرام محسوس کریں گے۔
منہ کا السر: منہ میں چھالوں کا نکلنا یا پھر السر کا ہونا تکلیف دہ بیماری ہے لیکن ایک کیلے اور شہد کا پیسٹ بنا کر متاثرہ حصوں پر لگادیں فوری آرام ملے گا۔
ناک کی ہڈی یا گوشت کا بڑھ جانا:  عام طور پر اس بیماری میں سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے لیکن ایک سیب کا سرکہ لیں اور ایک چٹکی پسی سرخ مرچ میں ملا لیں اور پھر اس آمیزے کو آدھا کپ گرم پانی میں ڈال کر پینے سے فوری آرام ملتا ہے جب کہ مزید بہتر نتائج کے لیے دن میں 2 بار استعمال کریں۔
ہائی بلڈ پریشر: آج کل ہر کوئی ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کا شکار نظر آتا ہے ایسے میں ایک چمچہ آملہ پاوڈر کو ایک گلاس دودھ کے ساتھ پینے سے بلڈ پریشر فوری طور پر نارمل ہوجاتا ہے۔
دمہ کی بیماری کا علاج: ایک چمچہ شہد کو ایک چمچہ دارچینی کے پاؤڈر کے ساتھ ملا کر رات کو سونے سے قبل استعمال کریں۔
بالوں کا گرنا: کافور کو ناریل کے تیل کے ساتھ ملا کر سونے سے قبل بالوں پر لگائیں آپ کو جلد بالوں کے گرنے سے نجات مل جائے گی۔
بالوں کا وقت سے قبل سفید ہوجانا: خشک آملہ کو کاٹ کر ناریل کے تیل میں اچھی طرح پکالیں یہاں تک کہ آملہ مٹی کی طرح ہوجائے پھراس آمیزہ کو روزانہ سونے سے قبل بالوں میں لگالیں۔
چہرے پر سیاہ داغ: اورنج جوس کو گلیسرین کے ساتھ ملا کر چہرے پرلگانے سے ایک طرف تو سیاہ داغ ختم ہوجاتے ہیں بلکہ رنگ بھی صاف ہوجاتا ہے۔

health benefits of eating mango

health benefits of eating mango۔
آم جتنا کھانے میں مزیدار اتنا ہی صحت کیلیے فائدہ مند

health benefits of eating mango

لندن: آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور یہ بلا وجہ نہیں کیونکہ اس کا صرف ذائقہ ہی لاجواب نہیں ہوتا بلکہ آم کھانے کے اتنے فوائد ہیں کہ انہیں شمار کرنا مشکل ہے۔
جلد بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے:
طبی ماہرین کے مطابق آم وٹامن ای سے بھرپور ہے جس کے استعمال سے انسان صحت مند اور شاداب رہتا ہے جب کہ یہ وٹامن جلد کو ترو تازگی فراہم کرتے ہیںاور چہرے پر دانوں اور کیل مہاسوں سے بچاتے ہیں۔ آم میں شامل وٹامن سی خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے جب کہ اس میں موجود وٹامن اے بینائی کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے اور اس کے علاوہ یہ پھل سورج کی تیز شعاعوں سے بھی آنکھوں کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔
دمے سے محفوظ رکھتا ہے:
ماہرین کے مطابق آم میں موجود اجزا انسانی جسم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں اور جو لوگ آم کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے دمے کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات کم سے کم ہوجاتے ہیں۔
کینسر سے بچاؤ  میں معاون:
طبی ماہرین کے مطابق آم میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ آنتوں اور خون کے کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے جب کہ گلے کے غدود کے کینسر کے خلاف بھی یہ مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق کولون یا بڑی آنت کے سرطان کے خلاف آم ایک اہم مدافعانہ ہتھیار ثابت ہوا ہے اورآم کھانے کے شوقین لوگوں میں اس سرطان کی شرح نمایاں طور پر کم دیکھی گئی ہے۔
 ہڈیوں کی صحت کیلیے مفید:
ماہرین کا کہنا ہے کہ آم کا استعمال ہڈیوں کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے اس میں موجود کیلشیم  ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے اور آم کھانے کے شوقین افراد میں وقت سے پہلے ہڈیوں کی کمزوری کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
ذیابطیس میں بھی کارآمد:
تحقیق کے مطابق آم میں موجود وٹامن اے ،بی،سی اور فائبر کے علاوہ 20 دیگر اجزا پائے جاتے ہیں جو خون کی گردش میں شکر کے جذب ہونے کے عمل کو کم کرتے ہیں۔ امریکی ماہرین کے مطابق آم میں موجود قدرتی مٹھاس کی مناسب مقدار شوگر کے مریضوں کے لئے نقصان دہ نہیں ہوتی۔
نظام ہاضمہ کیلیے ضروری:
آم میں موجود ریشے جنہیں فائبر بھی کہا جاتا ہےآنتوں کی صفائی کرتے ہیں اور نظام ہضم کو درست رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
دل کی صحت کیلیے مفید:
ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے آم ایک بہترین پھل ہے اس میں موجود  پوٹاشیم ،فائبر اور وٹامن دل کی صحت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں جب کہ اس میں موجود بڑی تعداد میں پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
انفیکشن کے خلاف مؤثر دوا:
ماہرین صحت کے مطابق تمام بیکٹیریا کا حملہ اس لیے ممکن ہوتا ہے کہ جسم کی خارجی تہہ بنانے والی بافتیں کمزور ہوجاتی ہیں تاہم آم کے موسم میں اس کا آزادانہ استعمال بافتوں کی اس کمزوری کو دور کرتا ہے چنانچہ بیکٹیریا کا جسم میں داخلہ ممکن نہیں رہتا اس کیفیت کے بعد پے در پے انفیکشن مثلاً نزلہ‘ زکام اور ناک کی سوزش رونما نہیں ہوئی۔ اس تحفظ کی وجہ آم میں پائی جانے والی وٹامن اے کی وافر مقدار ہے۔

Citrus fruits increased skin cancer cause

Citrus fruits increased skin cancer cause
 ترش پھل جلد کے کینسر کے مرض میں اضافے کا سبب بنتے ہیں

Citrus fruits increased skin cancer cause

لندن: ترش پھل اور انکے جوس جہاں مزے دار ہو تے ہیں وہیں زکام وغیرہ کی روک تھام کے لیے ترش پھلوں کی افادیت سے سب ہی اچھی طرح آگاہ ہیں لیکن جدید تحقیق کے مطابق ترش پھلوں کا مسلسل استعمال جلد کے مہلک ترین کینسر میلانوما کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔
کینسرسے متعلق بین الاقوامی جریدے ’’کلینکل اونکولوجی جرنل‘‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکا کی براؤن یونیورسٹی کے شعبہ ڈرماٹولوجی سے منسلک ماہرین نے 1984 سے 2010 کے درمیان ایک لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد کی روز مرہ معمولات اوران کی غذا کا تجزیہ کیا۔ تحقیق کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ وہ لوگ جو سنترے یا چکوترے کوغیر ضروری طورپراپنی غذا میں بہت زیادہ شامل رکھتے ہیں، انھیں سورج کی روشنی میں طویل وقت گزارنے سے گریزکرنا چاہیئے کیونکہ ایسا کرنے سے ان میں جلد کے موذی کینسرمیلانوما میں مبتلا ہونے کے خطرات 36 فی صد تک بڑھ جاتے ہیں۔
تحقیق میں شامل سائنسدان شاوائے وو کا کہنا ہے کہ ترش پھلوں کا یہ اثر ان میں موجود ممکنہ طورپر’فیوروکیومرنس’ نامی زہریلے نامیاتی مرکبات کی وجہ سے تھا،جوجلد کو سورج کے لیے اورخاص طورپربالائے بنفشی شعاؤں کے لیے حساس بناتے ہیں، اس کے نتیجے میں چہرے کی رنگت خراب ہونے اوردھوپ سے جلد کے جھلسنے کے خطرے میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے باوجود ہم اس وقت ہم لوگوں کو ترش پھلوں کے استعمال میں کمی کرنے کا مشورہ نہیں دیں گے لیکن جو لوگ اکثر سنترے کا جوس پیتے اور چکوترا کھاتے ہیں انھیں سورج کی روشنی میں طویل وقت گزارنے سےگریز کرنا چاہیئے اور وہ اپنی غذا میں پھل اور جوس کے ایک سے زیادہ ذرائع کا استعمال کریں۔

Spinach unique aurzayqh darpkury

Spinach unique aurzayqh darpkury
پالک کے منفرد اورذائقہ دارپکوڑے پالک کے دلچسپ اورانوکھے فوائد بھی آپ کو کھانے پر مجبور کردیتے ہیں
Spinach unique aurzayqh darpkury

جس طرح پالک ہرموسم میں ہرملک میں دستیاب ہوتا ہے اسی طرح یہ منفرد انداز سے دنیا بھرمیں پکایا بھی جاتا ہے اوراس کے دلچسپ اور انوکھے فوائد بھی آپ کو پالک کھانے پر مجبور کردیتے ہیں۔اسی لیے رمضان کی مناسبت سے پیش ہے پالک کے بنے ہوئے مختلف پکوڑے۔
مکس پالک پکوڑے:
اجزاء:
بیسن دو کھانے کے چمچ،آلو ایک درمیانے سائز کا ٹکڑوں میں کٹا ہوا،۔پیاز ایک درمیانی چھوٹی کٹی ہوئی، پالک پتے 6عددچھوٹے کٹے ہوئے،ثابت دھنیا ایک بڑا چمچ،زیرہ ایک بڑا چمچ،نمک مرچ حسب ذائقہ،میٹھاسوڈا ایک چٹکی،اناردانہ ایک چمچ
ترکیب:
بیسن میں نمک مرچ  اورایک چٹکی میٹھا سوڈا پانی میں پھینٹ لیں اورکچھ دیر کے لیے رکھ دیں اس سے پکوڑے خستہ بنیں گے، اب اس میں ثابت دھنیا، اناردانہ ، زیرہ ملا کرگھول لیں اب پالک  آلو اور پیاز بھی شامل کرلیں اورتیز گرم آئل میں ہلکی آنچ پرسنہرا ہونے تک تلیں۔ مزیدارمکس پالک پکوڑے تیار ہیں ، املی کی میٹھی چٹنی سے لطف دوبالا کریں۔
کشمیری پکوڑے:
اجزاء:
پیاز،ایک عدد آلو،ایک عدد اوراپنی مرضی کی مزید سبزیاں بھی کتر کر ڈال سکتے ہیں،نمک، مرچ،حسب خواہش،دھنیا پاؤڈر،ایک چھوٹا چمچ،زیرا پاؤڈر، ایک چھوٹا چمچ،انار دانہ حسب پسند،ہری مرچ ایک یا دو یا حسب پسند،لیموں: آدھا،دہی: دو تین بڑے چمچ یا حسب ضرورت،ہلدی:چوتھائی چمچ
ترکیب:
ہری مرچ  اورپیاز باریک کتر لیں اور آلو کدوکش میں موٹا کش کرلیں کتر ڈالیں اورمزید سبزیاں مثلاً پالک، بینگن وغیرہ بھی چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈال دیں۔ اب سارے مصالحے ڈال کر مکس کریں، آدھا لیموں نچوڑ کرمکس کریں اوراب بیسن ڈالیں لیکن بہت نہیں بس اتنا کہ سبزیاں کوٹ ہو جائیں۔پھردہی ایک دو چمچ ڈال کرمکس کریں جس طرح پکوڑوں کے لیے آمیزہ بناتے ہیں مگراس میں پانی نہیں ڈالنا یہ دہی ڈال کر بنایا جاتا ہے اورسخت رکھا جاتا ہے یعنی پیسٹ نرم نہ ہو۔ اس کے بعد تھوڑی دیررکھا رہنے دیں تو پیاز پانی چھوڑ دے گی اورپیسٹ نرم ہو جائے گا۔اب ہاتھ سے چھوٹی چھوٹی پکوڑیاں بنا کرتلیں اورسنہرے ہو نے پرنکال لیں اورافطار مین مزے اڑائیں۔

Whales in the race for mayor of the island

Whales in the race for mayor of the island
امریکی جزیرے میں میئر کے عہدے کی دوڑ میں وھیل بھی شامل

Whales in the race for mayor of the island

واشنگٹن ڈی سی: سیاہ و سفید رنگ کی وھیل جنھیں ان کی خونخواری کی بنا پر ’’ کِلر وھیلز‘‘ بھی کہا جاتا ہے، دنیا کے تمام سمندروں میں پائی جاتی ہیں۔ مادہ وھیل کی اوسط عمر پچاس برس ہوتی ہے، مگر کچھ وھیل اسّی سے نوّے سال تک بھی زندہ رہتی ہیں۔
تاہم بحر الکاہل میں پائی جانے والی ایک کِلر وھیل سو کا ہندسہ بھی عبور کرچکی ہے۔ عام طور پر یہ امریکی ریاست واشنگٹن کی حدود میں آنے والے جزیرے ’’ اورکاز آئی لینڈ‘‘ کے اطراف ،بحرالکاہل میں پائی جاتی ہے۔ انگریزی میں Orca سیاہ و سفید وھیل ہی کو کہتے ہیں۔ جزیرے کے اطراف ان کی بڑی تعداد موجود ہونے کے باعث اسے Orcas Island کہا جاتا ہے۔ کلر وھیل کو عمر کی مناسبت سے ’’ گرینی‘‘ یعنی دادی اماں کہا جانے لگا ہے۔
جزیرے کے باسیوں میں ’’ گرینی‘‘ بے حد مقبول ہے۔ اسی لیے اس بار وہ جزیرے کے میئر کا الیکشن لڑ رہی ہے! فتح کی صورت میں گرینی کو جزیرے کی اعزازی میئر کا عہدہ پیش کیا جائے گا۔ اورکاز آئی لینڈ میں وھیل کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تین تنظیمیں موجود ہیں۔ تینوں تنظیموں نے متفقہ طور پر گرینی کو اعزازی میئر کے الیکشن کے لیے اپنی امیدوار منتخب کیا ہے۔ اعزازی میئر کی دوڑ میں وھیل، واحد جانور نہیں ہے، بلکہ تین کتے اور ایک طوطا بھی اس کے حریفوں میں شامل ہیں۔
وھیل کی فلاح و بہود سے متعلق تنظیموں کے نمائندے کیپٹن ٹام ایورنا کے مطابق یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ میئر کے الیکشن میں گرینی کی حمایت کررہے ہیں۔ اعزازی میئر کے الیکشن کے انعقاد کو بھی یہی تنظیمیں اسپانسر کررہی ہیں، جس کا مقصد خطے میں وھیل کو درپیش مشکلات کے حوالے سے آگاہی پھیلانا ہے۔
گرینی کا تعلق بحرالکائل میں پائی جانے والی ’’ سدرن کلر وھیلز‘‘ سے ہے۔ وھیل کی یہ قسم معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔ امریکا کے Endangered Species Act کے تحت کِلر وھیل کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے، اور ان کا شکار ممنوع ہے۔
گرینی اس پورے خطے بالخصوص اوکارز آئی لینڈ کے باسیوں میں بے حد مقبول ہے۔ گرینی کی انتخابی مہم چلانے والے الیکس کیلن کے مطابق لوگ حیران ہیں اسے پہلے کیوں نہیں الیکشن میں امیدوار بنایا گیا۔
اعزازی میئر کے الیکشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ یہ محض ایک فلاحی ایونٹ ہے۔ الیکشن کے دوران ہر ووٹر ایک ڈالر ادا کرکے ووٹ خریدے گا۔ ووٹوں کی ’ فروخت‘ سے ہونے والی آمدنی جزیرے پر قائم بچوں کے اسکول کو عطیہ کی جائے گی۔
انتخابی جائزوں کے مطابق الیکشن میں گرینی کو اپنے حریفوں پر واضح برتری حاصل ہے، اور اس کی فتح یقینی ہے۔

Sania Mirza Jamal Hangzhou capture the women's doubles trophy

Sania Mirza Jamal Hangzhou capture the women's doubles trophy
ثانیہ مرزا اور ہنگز نے ویمنز ڈبلز ٹرافی پر قبضہ جمالیا

Sania Mirza Jamal Hangzhou capture the women's doubles trophy

ومبلڈن: ویمنز ڈبلز ٹرافی بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرز اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگز نے جیت لی، انھوں نے فائنل میں روسی جوڑی ایکٹرینا ماکارووا اور الینا ویسنینا کو ابتدائی سیٹ ہارنے کے باوجود شکست دے دی۔
میچ میں ثانیہ اور ہنگز کی فتح کا اسکور 5-7، 7-6 (7/4) اور 7-5 رہا، ثانیہ ومبلڈن ٹائٹل جیتنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بھی بنی ہیں، واضح رہے کہ ان کی جوڑی دار ہنگز نے تیسری مرتبہ ومبلڈن ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا وہ ماضی میں 1996 اور1998 میں دو مواقع پر مختلف پارٹنرز کے ہمراہ یہ اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں تاہم ثانیہ نے پہلی بار ومبلڈن کے فائنل میںجگہ بنائی تھی، ہنگز نے 17 برس کے طویل وقفے کے بعد ومبلڈن ٹرافی اپنے نام کی ہے، فائنل 2 گھنٹے اور 30 منٹ جاری رہا، تاہم کم روشنی کے سبب فلڈ لائٹس بھی روشن کی گئیں، دوسری جانب تاریخی فتح پر ثانیہ مرزا کو ان کے پاکستانی شوہر اور معروف کرکٹر شعیب ملک نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مبارکباد دی ہے۔
شعیب سردست سری لنکا میں ون ڈے سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں، انھوں نے ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تصویر شیئر کی اور پیغام لکھا ہے کہ مجھے ان پر فخر ہے، عزم، نظم و ضبط، توجہ اور بڑے خوابوں سے ہی کھلاڑی بنتے ہیں، اس کے علاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستانی شائقین کی جانب سے بھی ثانیہ کو ان کی بے مثال کامیابی پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ایک شائق نے لکھا ہے کہ بھابی ہم پاکستانی آپ سے محبت کرتے ہیں، اس کے علاوہ بھارتی فلمسٹار شاہ رخ خان نے بھی ثانیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا، انھوں نے رقم کیا کہ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے خوش کردیا، آپ دونوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

Passover table

Passover table
سلاد اور دیگر ڈشز کو سبزیوں اور پھلوں کی مددسے منفرد روپ دیں
سلاد اور دیگر ڈشز کو سبزیوں اور پھلوں کی مددسے منفرد روپ دیں
عید اورعید ملن پارٹی کا توگویا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ویسے تو دیگر مواقع پر بھی مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے، مگر جب بات ہو عید کی دعوت کی، تو خاتون خانہ خاصی سرگرم دکھائی دیتی ہیں، کیوں کہ مدعو کیے گئے مہمانوں کے علاوہ کسی بھی وقت عید ملنے آنے والے مہمانوں کی آمد بھی متوقع ہوتی ہے، پھر چوں کہ سب رشتے دار یکے بعد دیگرے ایک دوسرے کو مدعو کرتے ہیں، تو ایسے میں خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی گھر پر منعقد کی جانے والی عید ملن سب سے منفرد اور یادگار ہو۔ عید ملن پارٹی میں سب سے اہم چیز ٹیبل سیٹنگ ہے، جس پر لذیذ پکوان اپنی بہار دکھا رہے ہوتے ہیں۔

آئیے، ہم آپ کو دسترخوان کو آراستہ کرنے کے چند منفرد طریقے بتائیں تاکہ آپ اپنے مہمانوں سے داد وصول کرسکیں۔

٭ خوشی کا موقع ہو اور پھولوں کا ذکر نہ ہو، یہ تو ممکن ہی نہیں۔ اس لیے اپنی میز کو تازہ اور مصنوعی پھولوں سے آراستہ کیجیے۔ مصنوعی پھولوں سے سجا کم اونچائی کو چھوٹا کرسٹل واز میز کے وسط میں رکھیں یا پھر شیشے کے شفاف پیالے میں پانی بھر کر چٹکی بھر زردے کا رنگ شامل کریں اور پھر تھوڑی سی گلاب اور موتیے کی پتیاں شامل کر دیں۔

اگر آپ نے رات کے کھانے کا اہتمام کیا ہے، تو چھوٹا کینڈل اسٹینڈ میز کے وسط میں رکھیں یا پھر اسی طرح پیالے میں پانی بھر کر تیرنے والی رنگین موم بتیاں روشن کر کے ڈالیں یا پھر دو چھوٹی پیالیوں میں گلاب کی پتیاں میز کے دونوں جانب رکھیں اور درمیان میں ایک بڑی کینڈل یہ سیٹنگ بھی عمدہ تاثر دے گی۔

٭عیدکے خصوصی موقع کے لیے خوش رنگ اور خوش نما نیپکنز اور میز پوش کا انتخاب کریں۔ میز پوش پر شفاف پلاسٹک شیٹ ضرور بچھائیں، تاکہ وہ داغ دھبوں سے محفوظ رہے۔ اس کے علاوہ ٹشو باکس، توٹھ پک، اسٹینڈ، نمک دانی، چینی دان، کٹلری اور ڈشز کے ساتھ ضرور رکھیں۔

٭ آپ چاہیں تو اپنی دعوت کو کوئی خاص رنگ بھی دے سکتی ہیں، جیسے روایتی مٹی کی ہانڈیاں، لکڑی کی ڈوئی اور روٹی کے لیے بید کی ٹوکریاں رکھیں۔ اگر چائنیز ڈشز بنائی ہیں، تو چائنیز عکس اور پرنٹ والا میز پوش اور برتنوں کا انتخاب کریں۔

٭ اپنی کٹلری کو اسٹینڈ میں رکھنے کے علاوہ آپ مختلف شکلوں جیسے دل کی شکل میں بھی سجا سکتی ہیں۔ چنری اور ستاروں والے پرانے دوپٹوں کو پنوں کی مدد سے لڑیوں کی صورت میں میز کے اطراف سیٹ کر دیں، اسے دیکھنے والے داد دیے بغیر نہ رہ سکیں گے۔

٭ سلاد اور دیگر ڈشز کو سبزیوں اور پھلوں کی مددسے منفرد روپ دیں۔ کولڈرنکس کے بہ جائے فنکی ڈرنکس کا انتخاب کریں۔ ایک چھوٹی سی ٹوکری میں پان، سونف سپاری، ٹافیاں اور چاکلیٹس رکھیں اور کھانے کے اختتام پر پیش کریں۔