Rainbow Fruit Licking Des exotic food

Rainbow Fruit Licking Des exotic food
رمضان المبارک میں مختلف قسم کے رینبو فروٹ چاٹ بنائیے اور افطار کی رونقیں بڑھاتے جائیے۔
Rainbow Fruit Licking Des exotic food
اجزا
خربوزہ (ایک عدد) چھوٹا، پپیتا (ایک عدد) درمیانہ، تربوز (ایک عدد) درمیانہ، چینی، نمک اور لیموں کا رس (حسب ضرورت)
ترکیب:
تینوں پھلوں کو درمیان سے کاٹ لیں، پھر آئس کریم اسکوپ سے ان کی بالز نکال لیں۔ اب ایک علیحدہ پیالے میں لیموں، نمک اور چینی ملا لیں، پھر ایک بڑے ٹرانس پیرنٹ پیالے میں تمام بالز اور لیموں کا آمیزہ ڈال کر ملائیں اور فریج میں ٹھنڈا کر کے افطار میں پیش کریں۔
فلاور سینڈوچ
اجزا
ڈبل روٹی (بارہ توس)، چکن مایونیز (ایک پیالی)، سادہ مایونیز (ایک پیالی)، ابلے ہوئے انڈے (چار عدد )، تازہ کریم (ایک پیالی)، کھانے کا رنگ (حسب ضرورت)، پنیر (ایک بڑا پیکٹ)، چاکلیٹ (حسب ضرورت) کدو کش کر لیں، نمک کالی مرچ (حسب ذائقہ)
ترکیب:
ایک پیالے میں ابلے ہوئے انڈے کچل کر مایونیز میں ملا لیں۔ نمک کالی مرچ بھی ملا لیں، پھر ایک توس پر چکن مایونیز لگائیں، اس پر دوسرا توس رکھیں اور اس دوسرے توس پر انڈے والا مایونیز لگالیں۔ پھر اس پر تیسرا توس رکھیں اور اس کے اوپر کریم لگائیں، پھر اس کو پنیر یا چاکلیٹ سے گارنش کر لیں۔ اس طرح تمام سینڈوچ تیار کر کے فلاور کٹر سے کاٹ کر پیش کر دیں۔
آئس چاکلیٹ ٹرائفل
اجزا:
آئس کریم (ڈیڑھ لیٹر پیک)، کاک ٹیل فروٹ ٹن (ایک عدد)، چاکلیٹ کدو کش کی ہوئی (ایک پیالی)، براؤنی (دو عدد)، پیلی، ہری اور لال جیلی (جما کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں)، تازہ کریم (ایک پیالی)
ترکیب:
براؤنی کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ آئس کریم کو پیالے میں نکال کر فریزر کے بہ جائے فریج میں رکھیں، تاکہ وہ کچھ نرم ہو جائے۔ اب ایک ٹرے نما ایک شفاف ڈش میں ایک تہ آئس کریم کی اور پھر براؤنی اور فروٹ کاک ٹیل کی اس کے بعد باقی بچی ہوئی آئس کریم کی ایک تہ لگائیں۔ اوپر سے فریش کریم کی ایک تہ لگائیں اور پھر جیلی اور کدوکش کی ہوئی چاکلیٹ سے گارنش کر کے خوب ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔