Vegetables are beneficial to both health and the environment
Vegetables are beneficial to both health and the environment |
ان تمام مطالعات کے تنقیدی جائزے سے ایک بار پھر یہی تصدیق ہوئی ہے کہ موٹاپا کم کرنے کے علاوہ ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور کینسر کی بعض اقسام میں سبزیوں اور پھلوں کے زیادہ استعمال سے بہت افاقہ ہوتا ہے۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں والی غذا کا زیادہ استعمال ماحول کے لیے محفوظ بھی ہے۔
مطالعے کے مطابق پھل، سبزیاں اور سبزیوں پر مشتمل پکوان بھی حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کے لیے محفوظ ہیں جب کہ سبزیجاتی غذائیں کھلاڑیوں سے لے کرعمر رسیدہ افراد تک کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔ دودھ اور دودھ سے بنی غذائی مصنوعات میں ایک اہم غذائی جزو ’’وٹامن بی 12‘‘ کی بہت کم مقدار ہوتی ہے لیکن یہ کمی بھی سبزیوں اور پھلوں سے پوری کی جاسکتی ہے۔
پھلوں اور سبزیوں کا تعلق چونکہ پودوں سے ہے اس لیے وہ اپنی نشوونما کے دوران ہوا کی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے آکسیجن خارج کرتے ہیں اور اسی بناء پر جانوروں کے مقابلے میں یہ بہت کم آلودگی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ بہ الفاظِ دیگر (جیسا کہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے) سبزیوں کا زیادہ استعمال ماحول کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔