Okra go in vitamins, minerals and other nutrients found in abundance which are useful in diabetes from kidney disease
Okra go in vitamins, minerals and other nutrients found in abundance which are useful in diabetes from kidney disease |
عام سبزی ہونے کے باوجود، بھنڈی میں وٹامن، معدنیات اور دوسرے غذائی اجزاء وافر پائے جاتے ہیں جو ذیابیطس سے لے کر گردے کی بیماری تک میں مفید ہوتے ہیں۔
دمے میں افاقہ: سنہ 2000 میں کیے گئے ایک مطالعے سے معلوم ہوا کہ بھنڈی کے استعمال سے دمے کا خطرہ کم ہوتا ہے جب کہ یہ دمے کی شدت میں بھی کمی لاتی ہے۔ اس بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ غذا میں صرف ایک کپ (200 گرام) بھنڈی پکا کر استعمال کرلی جائے تو اس سے دمے کے مریضوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ یہ فوائد صرف بڑوں تک محدود نہیں بلکہ جن بچوں کو دمے اور کھانسی کی شکایت ہوتی ہے انہیں بھی روزانہ بھنڈی کے استعمال سے افاقہ ہوتا ہے۔
کولیسٹرول میں کمی: بھنڈی نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول میں بھی کمی لاتی ہے کیونکہ یہ صحت مند فائبر (ریشے) سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ ریشہ ہمارے پیٹ میں موجود پانی میں حل ہوکر دوسری غذاؤں میں شامل مضر صحت کولیسٹرول سے چپک جاتا ہے اور اسے رگوں میں جذب ہونے سے باز رکھتا ہے۔ اس طرح یہ مضر کولیسٹرول کو جسم میں جمع ہونے ہی نہیں دیتا۔ واضح رہے کہ بھنڈی میں کولیسٹرول تو بالکل بھی نہیں ہوتا جب کہ چکنائی کی بہت ہی معمولی مقدار پائی جاتی ہے۔
ذیابیطس پر کنٹرول: پانی میں حل پذیر ریشوں (فائبرز) کی وجہ سے بھنڈی میں یہ صلاحیت بھی پیدا ہوجاتی ہے کہ یہ خون میں شکر کی مقدار قابو میں رکھ سکتی ہے۔ سنہ 2011 میں کیے گئے مطالعے سے دریافت ہوا کہ بھنڈی استعمال کرنے کے نتیجے میں خون کی شکر کم ہوجاتی ہے اور یہی بات ذیابیطس پر بہتر کنٹرول میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ یعنی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھنڈی بہت مفید ہے۔
بیماریوں سے بہتر تحفظ: بھنڈی میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ کہلانے والے مادّے بھی شامل ہوتے ہیں جو بیماریوں کے خلاف لڑنے والے ہمارے جسم کے قدرتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ علاوہ ازیں، وٹامن سی کی بدولت اس نظام کو خون کے سفید خلیات بنانے میں بھی مدد ملتی ہے جو بیماریوں کے خلاف ’’دفاعی نظام کے سپاہی‘‘ بھی کہلاتے ہیں۔
گردے کی بیماریوں سے تحفظ: ذیابیطس کے مریضوں کو گردوں کے امراض کا شدید خطرہ بھی رہتا ہے۔ 2005 میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مطالعے سے معلوم ہوا کہ ذیابیطس میں پرہیزی غذا استعمال کرنے والے مریض اگر روزمرہ طور پر بھنڈی کا استعمال بھی شروع کردیں تو اس سے ان کے گردے بہتر حالت میں رہتے ہیں اور بڑی حد تک گردوں کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
دورانِ حمل بہتر صحت: وٹامن اے، وٹامن بی (بشمول بی1، بی2 اور بی6) اور وٹامن سی کی وافر مقداروں کے علاوہ بھنڈی میں زنک اور کیلشیم کی بھی معمولی مقداریں موجود ہوتی ہیں جو حاملہ خواتین کے لیے صحت بخش غذا کا درجہ بھی رکھتی ہیں۔ بھنڈی ایک ایسے غذائی سپلیمنٹ کا نام بھی ہے جو ریشے (فائبر) اور فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے، یعنی وہ غذائی اجزاء جو حاملہ خواتین کے لیے انتہائی ضروری قرار دیئے جاتے ہیں۔ دیگر فوائد کے علاوہ بھنڈی سے قبض بھی نہیں ہوتا اور حاملہ خواتین دورانِ حمل مختلف پیچیدگیوں سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔
Okra is included in our daily diet in health, its importance is often overlooked, but it is also a long list of benefits where there is a healthy vegetable.
Despite the common vegetable, okra vitamins, minerals are abundant, and the other nutrients that are useful in diabetes from kidney disease.
Relieve asthma have a lower risk of asthma from a study conducted in 2000 revealed that the okra is that it brings a reduction in asthma severity. Experts say that if the claim is based on a daily diet only a cup of cooked okra (200 g) It is very beneficial for asthma patients. These benefits are not just limited to adults, but children who complain of asthma and cough is very helpful to use them daily okra.
Reduce cholesterol: okra system brings a reduction in cholesterol as well as improving digestion because it is rich in healthy fiber (fiber). The fiber sticks to the harmful cholesterol through the foods are soluble in water in our stomach and keeps it from being absorbed into the veins. This does not happen harmful cholesterol accumulated in the body. The okra cholesterol so happens that there is a very small amount of fat.
Diabetes is also the ability to become the okra in water soluble fibers (fibers) that can control the amount of sugar in the blood. Since studies were usually discovered in 2011 that okra low blood sugar as a result of use, and this is particularly important in better control of diabetes. The okra is very useful for diabetics.
Better protection from diseases: okra in vitamin C and are also called anti aksydnt substances that strengthen the body's natural system to fight against diseases. In addition, vitamin C due to the diseases that also helps make the system white blood cells, immune system soldiers, are also known.
Protection from kidney diseases: diabetes is a serious risk of kidney disorders. According to a study published in 2005 found that patients using dieting diabetes if everyday as okra use live their kidneys better than it started and largely renal diseases also Save lives.
Pregnancy health: has a vitamin A, B vitamins (including B1, B2 and B6) and health status of the diet for pregnant women who are also minor amounts of zinc and calcium okra plus vitamin C sufficient quantities are. Among other benefits, it does not take away from okra and pregnant women are also preserves various complications during pregnancy.