Simple-ways-to-prevent-skin-dryness-in-the-winter

Simple-ways-to-prevent-skin-dryness-in-the-winter
Simple-ways-to-prevent-skin-dryness-in-the-winter
Simple-ways-to-prevent-skin-dryness-in-the-winter


Reducing the percentage of moisture in the air with the arrival of winter, the effect of which is to give a little attention to protect the skin of our skin to the skin rough and seems to explode with dry, according to experts, cold weather the beauty and value can be increased.In the water before the shower to the skin of baby oil or else they put the oil in a few drops of water and massage the body with oil of mustard or khupry, the way most of the green skin it helps. Also let dry thoroughly after bathing body massage with a good body lotion. Night put a good face wash cold cream before bedtime is beneficial.the laptop is the best way to face basin for cleaning the face, grease-free and fresh hy.agrksy person's skin becomes dry naturally if you use soap-free muscrayzz cleaner is also useful.His hands are those jldnazk hysrdyun season down very quickly. Two teaspoons in a glass of rose sap to save a bottle of glycerin, lemon juice and mix a "massage sleep at night and put some nice morning wash and lotion.According to experts, the water in the winter that should reduce the use of hot drinks, because it can lead to water leakage from the body.Experts should drink more water to keep the skin fresh and cold Fitness. In winter, oranges, orange, carrot, radish and other seasonal fruits from dehydration and water in the body can be met, we can get the necessary moisture for your skin. Thus continues aurjld brightness of the skin is protected from the effects of weather.
 سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوجاتا ہے جس کا اثر ہماری جلد پر پڑتا ہے اور جلد کھردری اور خشک ہونے کے ساتھ پھٹنے لگتی ہے،ماہرین کے مطابق سرد موسم میں جلد کی حفاظت پر تھوڑی سی توجہ دے کر اس کی خوبصورتی اور نکھار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین امراض جلد کے مطابق زیادہ دیر تک گرم پانی سے نہانا بھی خشکی کا باعث بنتا ہے اس لئے سرد مودم میں غسل کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھئے کہ پانی نیم گرم ہو اور غسل کا دورانیہ بھی 10 منٹ سے زیادہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لئے نہانے سے پہلے پانی میں بے بی آئل یا کوئی اور تیل لے کر اس کے چند قطرے پانی میں ڈال لیں اور سرسوں یا کھوپرے کے تیل سے جسم پر مالش کریں، یہ طریقہ جلد کو شاداب رکھنے میں انتہائی معاون ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نہانے کے بعد بدن اچھی طرح خشک کرلیں اور کسی اچھے سے باڈی لوشن سے مساج کریں۔ روزانہ رات سونے سے قبل منہ دھو کر اچھی سی کولڈ کریم لگانا بھی فائدہ مند ہے۔

سردیوں میں صابن کا استعمال کم کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے جلد کی قدرتی نمی میں کمی ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ صابن کو جسم پر زیادہ رگڑنے سے بھی پرہیز کرنا چاہیئے کیونکہ اس طرح جلد پھٹنے اور متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں،ماہرین کے مطابق چہرے کی صفائی کے لئے بیسن کا لیپ بہترین طریقہ ہے جس سے چہرہ چکنائی سے پاک اور فریش ہوجاتا ہے۔اگرکسی شخص کی جلد قدرتی طور پر خشک ہو تو اس کے لئے صابن سے پاک موسچرائزز کلینر کا استعمال بھی فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

جن لوگوں کی جلدنازک ہوتی ہےسردیوں کے موسم میں ان کے ہاتھوں کی جلد بہت اترتی ہے۔ اس کے لئے ایک گلاس گلاب کے عرق میں دو چمچے گلیسرین ایک بڑے لیموں کا رس ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں‘ رات کو سوتے وقت مساج کریں اور صبح دھولیں اور کوئی اچھا سا لوشن لگائیں۔

سردیوں میں جلد کو تروتازہ اور شاداب رکھنے کے لیے رات کو سوتے وقت معیاری کولڈ کریم اور موسچرائزر کا استعمال کرنے سے جلد میں ضروری نمی برقرار رہتی ہے اور یہ طریقہ اسے سرد موسم کے اثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سردیوں میں پانی کا زیادہ جب کہ گرم مشروبات کا استعمال کم کردینا چاہئے، کیوں کہ یہ جسم سے پانی کے اخراج کا باعث بنتے ہیں۔


ماہرینِ صحت کے مطابق  سرد موسم میں جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے زیادہ پانی پینا چاہیے۔ سردیوں میں مالٹے، سنگترے، گاجر، مولی اور دیگر موسمی پھلوں سے بھی جسم میں پانی کی کمی پوری کی جاسکتی ہے اورپانی سے ہم اپنی جلد کے لیے ضروری نمی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس طرح جلد کی شادابی برقراررہتی ہے اورجلد موسم کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔