Rings-around-the-eyes-beauty-tips-urdu

Rings-around-the-eyes-beauty-tips-urdu
Rings-around-the-eyes-beauty-tips-urdu
bestubeautytips.blogspot.com
یوں تو ہر شخص ہی اچھا نظر آنا چاہتا ہے، مگر جب بات ہو صنف نازک کی تو اچھا لگنا اور بھی زیادہ ضروری سمجھا جاتا ہے، اسی لیے خواتین اپنے حسن کو نکھارنے کے لیے نت نئے گر آزماتی ہیں۔ کبھی کسی کریم کا استعمال کرتی ہیں، تو کبھی کسی ٹوٹکے کا۔ کبھی کسی بیوٹی پارلر کا رخ کیا جاتا ہے تو کبھی کسی ماہر سے مشورہ لیا جاتا ہے۔ یہ سب اسی وجہ سے ہے کہ خواتین اپنے حسن کے حوالے سے کافی حساس ہوتی ہیں۔

اگر کبھی کسی لڑکی یا خاتون کے چہرے پہ ایک چھوٹا سا دانہ بھی نکل آئے، تو اُسے ٹھیک کر نے کے لیے کیا کیا جتن نہیں کرتی۔ لڑکیاں اور خواتین اپنے رنگ کو گورا کرنے، چہرے سے داغ دھبے دور کرنے اور مزید خوب صورت دکھائی دینے کے لیے دن رات محنت کرتی ہیں اور بہت سی لڑکیاں اسی چکر میں اپنی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیتی ہیں۔ جب کہ دیکھا جائے، تو یہی سیاہ حلقے ان کی ساری خوب صورتی کو ماند کر دیتے ہیں۔

آنکھوں کے سیاہ حلقوں کی بہت سی وجوہات ہیں، جن میں سب سے بڑی وجہ نیند کا پورا نہ ہونا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل کا بے جا استعمال اور صبح سے شام تک کمپیوٹر کی اسکرین پر نظریں جما کے رکھنا بھی آنکھوں کے ان حلقوں کا باعث بنتا ہے۔ پہلے پہل تو ان کے نشانات بہت کم ہوتے ہیں، لیکن جیسے جیسے ان کاموں میں تیزی آتی ہے، تو حلقوں کے نشانات بھی گہرے ہوتے جاتے ہیں، جو کافی بد نما لگنے لگتے ہیں۔

خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات بھی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔ مردوں میں حلقوں کی وجہ عموماً زیادہ سگریٹ نوشی، تناؤ اور کھانے کی زیادتی ہے۔ ان حلقوں کو دور کرنے کے لیے کسی پارلر یا ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ آپ کے باورچی خانے میں ہی اس مسئلے کا حل پنہاں ہے۔

٭ٹماٹر میںشامل قدرتی اجزاآنکھوں کے حلقوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ایک چمچا ٹماٹر کے رس میں ایک چمچا لیموں کا رس ملائیں اور اسے سیاہ حلقوں پہ لگائیں اور دس منٹ کے بعد دھو لیں۔ یہ عمل دن میں دو بار دہرائیں۔ کچھ ہی دنوں میںآپ ان حلقوں سے نجات پا سکتی ہیں۔

٭ آلو کو چھیل کر اس کا رس نکال لیں۔ اس جوس کو روئی کی مدد سے آنکھوں کے گرد لگائیں۔ دس منٹ بعد سادے پانی سے منہ دھو لیں۔ روزانہ یہ عمل کرنے سے آپ بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

٭ ٹی بیگ کو پانی میں بھگو لیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے فریزر میں کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔ اب اس ٹھنڈے ٹی بیگ کو دس منٹ کے لیے آنکھوں کے اوپر رکھیں۔ چند دنوں میں ہی فرق محسوس ہوگا۔

٭ ٹھنڈے دودھ کو روئی کی مدد سے آنکھوں کے گرد لگائیں۔ اس سے بھی واضح فرق نظر آئے گا۔

٭ کینو کے رس میں چند قطرے گلیسرین ملا کر حلقوں پہ لگائیں۔ یہ نہ صرف حلقوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے، بلکہ ان میں قدرتی چمک بھی پیدا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ نیند اپنے وقت پہ لینا اور دن میں آٹھ گلاس پانی پینا بھی اس کا علاج ہے۔  اسمارٹ فون کا استعمال محدود کریں، بالخصوص اندھیرے میںاسے بالکل استعمال نہ کریں۔ صبح آنکھ کھلنے سے لے کر رات آنکھیں موند لینے تک ہم اسمارٹ فون اس قدر استعمال کرتے ہیں کہ فرصت میں شاید ہی کبھی بغیر فون کے بیٹھنا نصیب ہوتا ہو۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر کی اسکرین سے مناسب فاصلہ رکھیں اور مسلسل اسکرین پر نظریں جمائے رکھنے کے بہ جائے، تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد آنکھو ں کو آرام دیں ، تاکہ آنکھوں پر مستقل پڑنے والی مضر روشنی سے حفاظت ہو سکے۔