Sania Mirza Jamal Hangzhou capture the women's doubles trophy
Sania Mirza Jamal Hangzhou capture the women's doubles trophy |
ومبلڈن: ویمنز ڈبلز ٹرافی
بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرز اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگز نے جیت
لی، انھوں نے فائنل میں روسی جوڑی ایکٹرینا ماکارووا اور الینا ویسنینا کو
ابتدائی سیٹ ہارنے کے باوجود شکست دے دی۔
میچ میں ثانیہ اور ہنگز کی فتح کا اسکور 5-7، 7-6 (7/4) اور 7-5 رہا،
ثانیہ ومبلڈن ٹائٹل جیتنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بھی بنی ہیں، واضح رہے
کہ ان کی جوڑی دار ہنگز نے تیسری مرتبہ ومبلڈن ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا وہ
ماضی میں 1996 اور1998 میں دو مواقع پر مختلف پارٹنرز کے ہمراہ یہ اعزاز
اپنے نام کرچکی ہیں تاہم ثانیہ نے پہلی بار ومبلڈن کے فائنل میںجگہ بنائی
تھی، ہنگز نے 17 برس کے طویل وقفے کے بعد ومبلڈن ٹرافی اپنے نام کی ہے،
فائنل 2 گھنٹے اور 30 منٹ جاری رہا، تاہم کم روشنی کے سبب فلڈ لائٹس بھی
روشن کی گئیں، دوسری جانب تاریخی فتح پر ثانیہ مرزا کو ان کے پاکستانی شوہر
اور معروف کرکٹر شعیب ملک نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مبارکباد دی
ہے۔
شعیب سردست سری لنکا میں ون ڈے سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ
ہیں، انھوں نے ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تصویر شیئر
کی اور پیغام لکھا ہے کہ مجھے ان پر فخر ہے، عزم، نظم و ضبط، توجہ اور بڑے
خوابوں سے ہی کھلاڑی بنتے ہیں، اس کے علاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر
پاکستانی شائقین کی جانب سے بھی ثانیہ کو ان کی بے مثال کامیابی پر
مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ایک شائق نے لکھا ہے کہ بھابی ہم
پاکستانی آپ سے محبت کرتے ہیں، اس کے علاوہ بھارتی فلمسٹار شاہ رخ خان نے
بھی ثانیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا، انھوں نے رقم کیا کہ ثانیہ مرزا
اور مارٹینا ہنگس نے خوش کردیا، آپ دونوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔