Spinach unique aurzayqh darpkury
Spinach unique aurzayqh darpkury |
جس طرح پالک ہرموسم میں ہرملک میں دستیاب ہوتا ہے اسی طرح یہ
منفرد انداز سے دنیا بھرمیں پکایا بھی جاتا ہے اوراس کے دلچسپ اور انوکھے
فوائد بھی آپ کو پالک کھانے پر مجبور کردیتے ہیں۔اسی لیے رمضان کی مناسبت
سے پیش ہے پالک کے بنے ہوئے مختلف پکوڑے۔
مکس پالک پکوڑے:
اجزاء:
بیسن دو کھانے کے چمچ،آلو ایک درمیانے سائز کا ٹکڑوں میں کٹا ہوا،۔پیاز
ایک درمیانی چھوٹی کٹی ہوئی، پالک پتے 6عددچھوٹے کٹے ہوئے،ثابت دھنیا ایک
بڑا چمچ،زیرہ ایک بڑا چمچ،نمک مرچ حسب ذائقہ،میٹھاسوڈا ایک چٹکی،اناردانہ
ایک چمچ
ترکیب:
بیسن میں نمک مرچ اورایک چٹکی میٹھا سوڈا پانی میں پھینٹ لیں اورکچھ
دیر کے لیے رکھ دیں اس سے پکوڑے خستہ بنیں گے، اب اس میں ثابت دھنیا،
اناردانہ ، زیرہ ملا کرگھول لیں اب پالک آلو اور پیاز بھی شامل کرلیں
اورتیز گرم آئل میں ہلکی آنچ پرسنہرا ہونے تک تلیں۔ مزیدارمکس پالک پکوڑے
تیار ہیں ، املی کی میٹھی چٹنی سے لطف دوبالا کریں۔
کشمیری پکوڑے:
اجزاء:
پیاز،ایک عدد آلو،ایک عدد اوراپنی مرضی کی مزید سبزیاں بھی کتر کر ڈال
سکتے ہیں،نمک، مرچ،حسب خواہش،دھنیا پاؤڈر،ایک چھوٹا چمچ،زیرا پاؤڈر، ایک
چھوٹا چمچ،انار دانہ حسب پسند،ہری مرچ ایک یا دو یا حسب پسند،لیموں:
آدھا،دہی: دو تین بڑے چمچ یا حسب ضرورت،ہلدی:چوتھائی چمچ
ترکیب:
ہری مرچ اورپیاز باریک کتر لیں اور آلو کدوکش میں موٹا کش کرلیں کتر
ڈالیں اورمزید سبزیاں مثلاً پالک، بینگن وغیرہ بھی چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈال
دیں۔ اب سارے مصالحے ڈال کر مکس کریں، آدھا لیموں نچوڑ کرمکس کریں اوراب
بیسن ڈالیں لیکن بہت نہیں بس اتنا کہ سبزیاں کوٹ ہو جائیں۔پھردہی ایک دو
چمچ ڈال کرمکس کریں جس طرح پکوڑوں کے لیے آمیزہ بناتے ہیں مگراس میں پانی
نہیں ڈالنا یہ دہی ڈال کر بنایا جاتا ہے اورسخت رکھا جاتا ہے یعنی پیسٹ نرم
نہ ہو۔ اس کے بعد تھوڑی دیررکھا رہنے دیں تو پیاز پانی چھوڑ دے گی اورپیسٹ
نرم ہو جائے گا۔اب ہاتھ سے چھوٹی چھوٹی پکوڑیاں بنا کرتلیں اورسنہرے ہو نے
پرنکال لیں اورافطار مین مزے اڑائیں۔