Women wear tight jeans could be harmful to them
Women wear tight jeans could be harmful to them |
سڈنی: آسٹریلین ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ چست جینز پہننے سے خواتین کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
بین الاقوامی تحقیقی جریدے ’’جرنل آف نیورولوجی ، نیوروسرجری اینڈ
سائیکیٹری‘‘ میں آسٹریلوی ماہرین کی شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق چست
جینز پہننے سے رانوں اور ٹانگوں کے دورانِ خون پر منفی اثر پڑتا ہے اور
پیروں کے ہونے کا احساس بھی جاتا رہتا ہے اور یہ احساس کئی گھنٹوں تک جاری
رہ سکتا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چست جینز پہننے سے ٹانگوں کے نچلے حصے پر موجود
اعصابی ریشے بہت دیر تک دبائے رہنے سے وہاں خون فراہم رگوں اور پٹھوں کو
ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جس کے نتیجے میں متاثرہ فرد مکمل طور پر
چلنے پھرنے سے معذور بھی ہوسکتا ہے۔