Developed leading apparel designers women become top priority

women become top priority
معروف ڈیزائنرز کے تیارکردہ ملبوسات خواتین کی اولین ترجیح بن جاتے ہیں
Developed leading apparel designers women become top priority
Developed leading apparel designers women become top priority
ماہ رمضان کے وسط میں جہاں معروف ڈیزائنرز کے تیارکردہ ملبوسات خواتین کی
 اولین ترجیح بن جاتے ہیں ماڈل : ثوبیہ خان
رمضان میں جہاں افطاریوں کا سلسلہ عروج پر ہوتا ہے اورخواتین حجاب اورعبایا کا استعمال کرتی دکھائی دیتی ہیں، وہیں عیدالفطر کے حوالے سے خریداری اور خاص طور پر ملبوسات کا انتخاب بھی بڑے اہتمام سے ہوتا ہے۔
ماہ رمضان کے وسط میں جہاں معروف ڈیزائنرز کے تیارکردہ ملبوسات خواتین کی اولین ترجیح بن جاتے ہیں، وہیں پرکشش دکھائی دینے کے لئے ہیئرسٹائل، جیولری اوردیگراشیاء بھی فیشن کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ضروری ہو جاتے ہیں۔
’ ایکسپریس سنڈے میگزین ، کیلئے ہونے والے فوٹوشوٹ میں فلم، ٹی وی اورتھیٹر کی معروف اداکارہ ثوبیہ خان سگماکٹیورکے عیدالفطراورماہ رمضان میں منعقد کی جانے والی تقریبات کیلئے تیارکردہ ملبوسات کی نمائش کررہی ہیں۔
اس حوالے سے ثوبیہ خان کا کہنا ہے کہ ہمارے فیشن ڈیزائنر جہاں رمضان کی مناسبت سے بہترین عبایا اورحجات ڈیزائن کرتے ہیں، وہیں افطاری کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھی اس طرح کے ملبوسات ڈیزائن کئے جاتے ہیں، جو خواتین کی شخصیت کو پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔